Bayan-ul-Quran Dr Israr Ahamd

Farhan Mahmood · Books

4.1 8 ratings Free

Chart standing · US

Not currently charting in this storefront.

Screenshots

About

محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی شہرہ آفاقتفسیر بیان القرآن یہ اپلیکیشن محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی شہرہ آفاقتفسیر ’’بیان القرآن‘‘ پر مشتمل ہے اور آئی ٹی سیکشن شعبۂ تحقیق اسلامی مرکزی انجمن خدام القران کے زیر انتظام تیار کی گئی ہے۔ ڈاکٹر صاحب ؒ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔ایم بی بی ایس کے بعد آپ نے سید ابو الاعلی مودودیؒ کی قائم کردہ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔آپؒ نے1972 میں مرکزی انجمن خدام القرآن کی بنیاد رکھی۔ آپؒ تنظیمِ اسلامی کے بھی بانی اور مؤسس ہیں۔ آپؒ نے لگ بھگ نصف صدی قرآن حکیم کی خدمت سرانجام دی۔ اس سلسلے میں آپؒ نے قرآن کالج اور پاکستان کے بڑے شہروں میں قرآن اکیڈمیز کا جال بچھایا۔ فہیم عناصر کے قلوب میں قرآن کی تعلیم کا بیج بونے کے لیے رجوع الی القرآن کورسز کا اجرا کیا، جگہ جگہ دروسِ قرآن کی داغ بیل ڈالی اور ہر سال رمضان المبارک میں بیسیوں مقامات پر دورۂ ترجمہ قرآن کااہتمام کیا۔ ڈاکٹر صاحبؒ نےقرآن کے ملکوتی پیغام کے لیے جو آہنگ و صدا بلند کی وہ تکبیرِ مسلسل کی طرح نہ صرف زندہ و پائندہ ہے بلکہ نیند کے ماتوں کو ہوش میں لانے کے لیےاکسیر کا درجہ رکھتی ہے ۔ آپؒ کے ثمر فشاں دروس ان گنت روحوں کی تسکین کا باعث ہیں۔ آپؒ کے ویڈیو لیکچرز آج بھی جواں ہمت اہل دِل کے ارمانوں کے ضامن ہیں۔ ان ضیا پاشیوں کاسلسلہ نو ر مسلسل وسعت پذیر ہے۔ امید ہے کہ اس اپلیکیشن کی بدولت ایمان کو جلا حاصل ہوگی اورقارئین کا ذوق و شوق اسے آگے سے آگے پہنچانے کا سبب بنےگا۔ کوئی انسانی کاوش سہو سے مبرا نہیں ہوتی۔ اگر کوئی تقصیر کا پہلو نظر آئے تو ہمیں اس سے آگاہ کریں۔ اور ہمارے حق میں دعا خیر بھی فرمائیں۔ حافظ عاطف وحید انچارج شعبہ تحقیق اسلامی مرکزی انجمن خدام القرآن

What's new · 2.0.8

Addition of menu to view other applications of this platform

Details

ReleasedDec 2020
UpdatedNov 2025
Version2.0.8
Size47.4 MB
RequiresiOS 12.0 or later
Age rating4+
LanguagesEnglish
PriceFree
Categories BooksEducation
Bundle IDFarhan.com.Bayan-ul-Quran